پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، 31 ممالک ویزا فری

پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ 126 سے 98 تک بہتر ہو گئی، 31 ممالک ویزا فری انٹری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، 31 ممالک ویزا فری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ پیشرفت حکومتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے اور مستقبل میں بھی بہتری کا عمل جاری رہے گا۔

نقوی نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ 126 سے بہتر ہو کر 98 تک پہنچ گئی ہے، جو ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس سے عالمی سطح پر پاکستانی پاسپورٹ کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مثبت تبدیلی مسلسل محنت اور اصلاحات کا نتیجہ ہے اور مستقبل میں مزید بہتری کے لیے کام جاری رہے گا۔

پاکستانی پاسپورٹ اب 98 ویں پوزیشن پر ہے، جو 31 ممالک تک بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے، جبکہ افغانستان کا پاسپورٹ آخری نمبر پر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں