ایران نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کے باعث عارضی فضائی حدود کھول دی ہیں جبکہ اسرائیل نے دفاعی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث عارضی طور پر بند کی گئی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔ یہ فیصلہ پانچ گھنٹے کی بندش کے بعد کیا گیا، جس نے بین الاقوامی پروازوں کو متاثر کیا۔
اسرائیل میں اس خبر کے بعد فوری دفاعی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ شمالی اسرائیل سمیت مختلف علاقوں میں بم شیلٹرز کھولے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے روس کے ذریعے ایران کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر وہ حملہ نہ کرے تو اسرائیل بھی پیشگی حملے سے گریز کرے گا۔
ایران میں کشیدگی کے باعث امریکا، اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ اٹلی کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ تہران میں موجود اطالوی شہری انخلا کی کوشش کریں۔ برطانیہ نے بھی اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔















