کراچی میں دھند اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح دھند چھائی رہی، جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی۔ اسکیم 33 اور ملیر کے علاقوں میں شہریوں کو صبح سفر کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 218 ریکارڈ کی گئی، جو شہر کی فضا کی خراب حالت کی نشاندہی کرتی ہے۔














