شہباز حکومت کے اکیس ماہ کے دوران وفاقی قرضوں میں 12,733 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو نومبر 2025 تک 77,543 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شہباز شریف حکومت کے اکیس ماہ کے دوران وفاقی قرضوں میں 12 ہزار 733 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی قرضہ نومبر 2025 تک بڑھ کر 77 ہزار 543 ارب روپے تک پہنچ گیا، جب کہ نگران حکومت کے آخری مہینے فروری 2024 تک یہ قرض 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق، مارچ 2024 سے نومبر 2025 کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 11 ہزار 943 ارب روپے اور بیرونی قرضوں میں 790 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔















