بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی اور دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے حد نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید سردی اور دھند کی وجہ سے موسم کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی علاقوں میں سردی کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
صبح کے اوقات میں ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی، سبی اور قریبی علاقوں میں دھند چھائی رہی، جس سے حدِ نگاہ متاثر ہوئی۔
کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت صفر ڈگری جبکہ قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیارت میں کم از کم درجہ حرارت صفر اور ژوب میں 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
سبی میں کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری، تربت میں 14، نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ساحلی علاقوں میں گوادر میں 13 اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔














