ایران میں موجود پاکستانیوں کے لیے وزارت خارجہ نے کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا جبکہ بین الاقوامی کالز کی سہولت بحال ہو گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور طلبا کے لیے وزارت خارجہ نے کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔ یہ سیل ایران کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانیوں کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔
ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ ایران میں موبائل اور لینڈلائن فونز سے بین الاقوامی کالز کی سہولت بحال ہو گئی ہے، جس سے پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ سے رابطہ کر سکیں گے۔
مدثر ٹیپو کے مطابق یہ پیشرفت ایران میں موجود پاکستانیوں کے لیے بہت اہم اور مفید ہے، کیونکہ اب وہ اپنے عزیز و اقارب سے بآسانی رابطہ کر سکتے ہیں۔
سفارت خانہ پاکستان تہران
:لینڈ لائن
• +98 21 66 9413 88
• +98 21 66 9413 89
• +98 21 66 9413 90
• +98 21 66 9413 91
• +98 21 66 9448 88
• +98 21 66 9448 90
:موبائل
• +98 910 764 8298
قونصل خانہ پاکستان، زاہدان
:لینڈ لائن
• +98 54 33 22 3389
:موبائل
• +98 904 614 5412
قونصل خانہ پاکستان، مشہد
موبائل:
1. +98 910 762 5302
2. +98 937 180 7175














