ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری، پینٹاگون نے ٹرمپ کو رپورٹ دی

پینٹاگون نے ایران پر ممکنہ حملے کی رپورٹ صدر ٹرمپ کو پیش کی، جوہری تنصیبات نشانہ بن سکتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری، پینٹاگون نے ٹرمپ کو رپورٹ دی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملے سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے جس میں اہداف کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ایران کی جوہری تنصیبات اور بیلسٹک میزائل مراکز شامل ہیں۔

پینٹاگون نے سائبر حملے کا آپشن بھی دیا ہے جس پر غور کیا جا سکتا ہے جبکہ امریکی بحریہ کو پہلے ہی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق محدود کارروائیاں زیادہ قابل عمل سمجھی جا رہی ہیں۔

امریکی بحریہ کے تین میزائل بردار جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں جبکہ ایک یو ایس ایس روزویلٹ حالیہ دنوں میں بحیرہ احمر میں داخل ہوا ہے۔ امریکی بحریہ کی ایک میزائل بردار آبدوز بھی خطے میں تعینات ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے کی صورت میں وہ امریکی مفادات کو نشانہ بنائے گا۔ خلیجی ممالک اس تناظر میں سفارتی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں