مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی اہمیت اور موجودگی

ایران امریکا کشیدگی نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو مرکزِ توجہ بنا دیا ہے۔ امریکا کی فوجی موجودگی خطے میں کئی ممالک تک پھیلی ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی اہمیت اور موجودگی

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ ایران نے انتباہ دیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

العدید ایئر بیس قطر میں واقع ہے اور امریکی فضائی سرگرمیوں کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہاں دس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ امریکا نے اس اڈے کو دو دہائیاں قبل فعال کیا تھا اور حالیہ برسوں میں اپنی موجودگی کو طویل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا کی مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی بحرین، کویت، سعودی عرب، امارات، اردن، عراق، شام اور مصر تک پھیلی ہوئی ہے، جہاں امریکی فوجی شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بحری محاذ پر بھی امریکا نے اپنی بحری قوت تعینات کر رکھی ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکا کی مستقل عسکری موجودگی کے پیچھے جغرافیائی اہمیت، توانائی، اسرائیل کی سلامتی، اتحادیوں کا دفاع اور ایران جیسے حریفوں کو متوازن رکھنا شامل ہیں۔

امریکا خطے میں اپنی موجودگی کو روس اور چین کے اثر و رسوخ کو محدود رکھنے کے لیے بھی ضروری سمجھتا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق امریکی اڈے فوری عسکری کارروائی کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں اور طاقت کا تاثر بھی قائم رکھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں