حکومت کی پاور سیکٹر میں اصلاحات، کراس سبسڈی میں 123 ارب روپے کی کمی

حکومت نے پاور سیکٹر میں اصلاحات کے تحت کراس سبسڈی کو 225 ارب روپے سے کم کر کے 102 ارب روپے کر دیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی لائی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کی پاور سیکٹر میں اصلاحات، کراس سبسڈی میں 123 ارب روپے کی کمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نتیجے میں کراس سبسڈی میں 123 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق حکومت نے کراس سبسڈی کو 225 ارب روپے سے کم کر کے 102 ارب روپے کر دیا ہے جبکہ فی یونٹ سبسڈی کا بوجھ 8.9 روپے سے کم کر کے 4.02 روپے پر لایا گیا ہے۔

مزید برآں، صنعتی نرخ 62.99 روپے سے کم ہو کر 46.31 روپے پر آگئے ہیں۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت 53.04 روپے سے کم ہو کر 42.27 روپے ہو گئی ہے۔ حکومت نے ناکارہ پاور پلانٹس بند کر دیے اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں بجلی کی قیمت میں کمی لائی گئی ہے۔

حکومت نے سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے منصوبے پر بھی کام شروع کر رکھا ہے، جس سے عوام کو فی یونٹ 3.23 روپے کا ریلیف ملے گا۔ آف گرڈ سولر صارفین کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد دو گنی ہو گئی ہے، جس سے پاور سیکٹر پر بوجھ پڑا ہے۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ ٹیرف حکومت کی وسیع تر سماجی و اقتصادی پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں اور کراس سبسڈی کم کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں سبسڈی اصلاحات اور قرض کی ری فنانسنگ شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں