پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن پر حکومت اور علماء میں اتفاق

پنجاب حکومت اور علماء کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہوگیا ہے۔ 3 فروری سے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن پر حکومت اور علماء میں اتفاق

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت اور علماء کرام کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہوگیا ہے۔ چار ماہ کے مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ طے پایا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے تصدیق کی ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کا عمل 3 فروری سے شروع ہوگا۔ علماء کرام اور اتحاد تنظیمات مدارس کے تحفظات دور کرنے کے بعد آن لائن فارم تیار کر لیا گیا ہے۔

یہ فارم محکمہ تعلیم، انڈسٹریز، چیریٹی کمیشن اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ مدارس آن لائن ڈیٹا فراہم کر سکیں گے، جس سے انہیں دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

آن لائن فارم کے ذریعے پنجاب کے تمام مدارس چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ہوں گے۔ اس عمل کی تیاری کے لیے مدارس کے آئی ٹی عملے کی تربیت جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں