پاکستانی سفیروں کے تبادلے، اہم ممالک میں تقرریاں متوقع

پاکستانی سفیروں کے تقرر و تبادلوں کی تیاری مکمل، وزیراعظم کی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع ہو گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی سفیروں کے تبادلے، اہم ممالک میں تقرریاں متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پاکستانی سفیروں کے تقرر اور تبادلوں کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ کئی اہم ممالک میں نئے سفرا اور ہائی کمشنرز کی تعیناتی تجویز کی گئی ہے، جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق عمران احمد صدیقی کو کابل، عبیدالرحمان نظامانی کو جرمنی، سلمان شریف کو اٹلی، عثمان ٹیپو کو برطانیہ اور حسنین یوسف کو کیوبا میں سفیر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد ان تقرریوں پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ وزارت خارجہ میں بھی اہم تقرریاں کی گئی ہیں، جن میں عائشہ علی ایڈیشنل فارن سیکرٹری یورپ اور سجاد حیدر ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا مقرر کیے گئے ہیں۔ بلال چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل چین بنایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں