پاک فضائیہ کی مشقوں کے باعث فضائی حدود میں بندش کا اعلان

پاکستان کی فضائی حدود میں 14 اور 15 جنوری کو پاک فضائیہ کی مشقوں کے باعث مخصوص اوقات میں بندش ہوگی۔ کمرشل پروازوں کو متبادل روٹس استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک فضائیہ کی مشقوں کے باعث فضائی حدود میں بندش کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ائیر پورٹ اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی حدود میں بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاک فضائیہ مکمل الرٹ ہے اور لاہور و کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں جنگی طیاروں کی مشقیں جاری ہیں۔

نوٹم کے مطابق 14 اور 15 جنوری کو لاہور اور کراچی کے مختلف سیکٹرز بند رہیں گے، اور کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کمرشل ائیر لائنز کے کپتانوں کو متبادل روٹس استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ پروازوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ اقدامات خطے میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں تاکہ کسی حادثے کا اندیشہ نہ ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں