جنید صفدر کی شادی کا کارڈ جاری، تقریب 18 جنوری کو ہوگی

جنید صفدر کی شادی کا دعوت نامہ جاری، تقریب 18 جنوری کو جاتی امرا میں ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنید صفدر کی شادی کا کارڈ جاری، تقریب 18 جنوری کو ہوگی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریب کا دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جنید صفدر کی شادی شانزہ علی روحیل سے طے پائی ہے۔

جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں منعقد ہوگی، جبکہ شادی کی دیگر تقریبات 16 اور 17 جنوری کو ہوں گی۔

شانزہ علی روحیل ن لیگ کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، اور شریف خاندان کے ساتھ طے شدہ رشتے کی تصدیق کر چکی ہیں۔

جنید صفدر کی پہلی شادی 2021 میں عائشہ سیف کے ساتھ ہوئی تھی جس کا اختتام 2023 میں ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں