وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری پر پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی منظوری دی۔ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورت حال اور اہم پالیسی امور پر غور ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی کابینہ نے بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت خزانہ کی سمری پر پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اہم پالیسی اور انتظامی امور پر فیصلے کیے گئے۔ وزارت صحت کی سمری پر نئے میڈیکل کالجز کے قیام کا ایجنڈا بھی زیر غور آیا۔
کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی پرائیویٹ حج سے متعلق سمری کابینہ کمیٹی کو بھیجنے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے حالیہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔
اجلاس میں مختلف شعبوں سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔














