ہالی وڈ اداکارہ زوئی سالڈانا نے اپنی فلم اواتار فائر اینڈ ایش کے ذریعے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالی وڈ اداکارہ زوئی سالڈانا نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ان کی نئی فلم اواتار فائر اینڈ ایش نے دنیا بھر میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا ہے، جس نے انہیں اسکارلیٹ جونسن پر برتری دلائی ہے۔
زوئی سالڈانا کی فلمیں اب تک مجموعی طور پر 15.46 ارب ڈالرز کا بزنس کر چکی ہیں۔ انہوں نے اواتار سیریز اور مارول سنیماٹک یونیورس میں بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔
47 سالہ زوئی سالڈانا نے گزشتہ سال بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ اواتار کے ہدایتکار جیمز کیمرون سیریز کی مزید دو فلموں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔















