جیوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری

پشاور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری، چار ججز کو چھ ماہ کی توسیع دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جیوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کی۔

جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے چار دیگر ایڈیشنل ججز کو چھ ماہ کی توسیع بھی دی گئی ہے، جن میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس صبعت اللہ شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں