اسلام آباد میں غیرقانونی شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی

اسلام آباد میں غیرقانونی شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین کیفے سیل کر دیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں غیرقانونی شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بحریہ ٹاؤن کے سِوک سینٹر، سوہان میں تین غیرقانونی انڈور شیشہ کیفے سیل کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر نِلورہ فہد شبیر چیمہ کی قیادت میں کی گئی، جنہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کیفوں کو فوری بند کر دیا۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیرقانونی شیشہ کیفوں کو مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے اور بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ علاقے کے رہائشیوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور انتظامیہ سے باقاعدہ نگرانی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق شیشہ سگریٹ کا محفوظ متبادل نہیں ہے اور اس کے سیشن میں کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر زہریلے مادے شامل ہوتے ہیں، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں بھی ایسے آپریشن کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں