آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تبدیلی دیکھی گئی۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے پانچویں مقام حاصل کیا ہے، جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے 13 درجے بہتری کے ساتھ 41 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بالرز کی فہرست میں سلمان مرزا نے 16 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر جگہ بنائی، تاہم ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب پہلی پوزیشن سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ محمد نواز کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر بدستور موجود ہیں، جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ون ڈے بالرز میں افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست ہیں اور پاکستان کے ابرار احمد کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔















