پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدہ

پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے شرکت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ، چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ وفد کی قیادت سی ای او زکری وِٹکوف نے کی۔ شہباز شریف نے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور شفافیت حکومت کی ترجیح ہے۔

سی ای او ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان میں محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی نظام میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل فنانس میں مضبوط امیدوار قرار دیا۔

اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان اور ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دستخط کیے۔

دیگر متعلقہ خبریں