خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ متاثرین کیلئے 4 ارب کا پیکیج منظور کرلیا

خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع خیبر کے تیراہ متاثرین کے لیے 4 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ متاثرین کیلئے 4 ارب کا پیکیج منظور کیا

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع خیبر میں تیراہ آپریشن کے متاثرین کے لیے 4 ارب روپے کی رقم جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ فنڈز موجودہ مالی سال 2025-26 کے دوران صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ فنڈز پی ڈی ایم اے کے اسپیشل ڈپازٹ فنڈ اکاؤنٹ میں محفوظ کیے جائیں گے اور کمرشل بینک اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوں گے۔ فنڈز کے استعمال سے قبل تمام مالی و ضابطہ جاتی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں