چکن کی کھال کے ساتھ یا بغیر: صحت کے لیے بہتر کیا؟

چکن کھال کے ساتھ کھانا زیادہ چکنائی جبکہ بغیر کھال کے زیادہ پروٹین دیتا ہے؛ پکانے کا طریقہ بھی اہم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چکن کی کھال کے ساتھ یا بغیر: صحت کے لیے بہتر کیا؟

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چکن کو کھال کے ساتھ یا بغیر کھانے کے حوالے سے طویل عرصے سے صحت کے ماہرین کی رائے تقسیم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن میں اعلیٰ معیار کا پروٹین، آئرن، زنک، وٹامن بی 6 اور بی 12 موجود ہوتے ہیں جو جسمانی توانائی اور مدافعتی نظام کے لیے اہم ہیں۔

چکن کی کھال میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو دل کے لیے غیر سیر شدہ چکنائی کی وجہ سے نسبتاً بہتر سمجھی جاتی ہے لیکن زیادہ مقدار میں استعمال سے کیلوریز بڑھ سکتی ہیں۔

تحقیقات کے مطابق بغیر کھال کے چکن میں پروٹین زیادہ اور کیلوریز کم ہوتی ہیں، جبکہ کھال کے ساتھ کھانے سے اضافی چکنائی شامل ہو جاتی ہے۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ چکن کو کھال کے ساتھ پکائیں تاکہ ذائقہ برقرار رہے اور کھانے سے پہلے کھال نکال دیں۔

چکن کی صحت بخش خصوصیات کا دارومدار پکانے کے طریقے پر بھی ہوتا ہے؛ تلنا نقصان دہ جبکہ ابالنا یا گرل کرنا زیادہ مفید ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں