امریکی نمائندہ خصوصی کی رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات میں ایران مظاہروں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات ویک اینڈ پر ہوئی جس میں ایران میں جاری مظاہروں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات مظاہروں کے بعد ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی۔
ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ پہلوی سے ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے، مگر اب یہ ملاقات انجام پا گئی۔ رضا پہلوی نے مظاہروں میں شدت لانے کی اپیل کی تھی۔
ایرانی حکومت نے دعویٰ کیا کہ دو ہفتوں سے جاری مظاہرے رک گئے ہیں اور حالات معمول پر آ رہے ہیں۔














