وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کی تفتیش کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا، کینیا حکومت کے تعاون سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت مناسب آرڈر کرے گی، تفتیش کی رفتار سست رہی ہے اور شفافیت کے لیے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
سماعت کے دوران ارشد شریف کے وکیل نے بتایا کہ سوموٹو کی بنیاد پر کمیشن بنایا گیا اور تفتیش جاری ہے۔ کینیا میں اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہاں کیس کیا گیا اور فیصلے ہمارے حق میں آئے ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی جا چکی ہے اور کینیا حکومت کی اجازت کے بعد جائے وقوعہ پر مزید تفتیش کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کینیا کے صدر سے رابطہ کیا ہے تاکہ تفتیش جلد مکمل ہو اور عدالت کارروائی آگے بڑھا سکے۔















