خیبرپختونخوا میں معروف شخصیات کے نام پر نمبر پلیٹس کی نیلامی

خیبرپختونخوا حکومت نے اہم شخصیات کے نام پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا اعلان کیا ہے، نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال پشاور میں ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں معروف شخصیات کے نام پر نمبر پلیٹس کی نیلامی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان سمیت اہم شخصیات کے نام پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز فخر جہاں نے کہا کہ یہ نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال پشاور میں ہوگی، جہاں بولی کی شروعات 10 لاکھ روپے سے کی جائے گی۔ سب سے زیادہ بولی دینے والوں کو پسندیدہ شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ ملے گی۔

فخر جہاں نے بتایا کہ دیگر قومی قیادت اور معروف شخصیات کے نام پر بھی نمبر پلیٹس نیلامی میں شامل کی جائیں گی۔ اس اقدام کی جانب گاڑی مالکان کی غیر معمولی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے، جس سے قومی خزانے کو فائدہ متوقع ہے۔

محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی نیلامی کے اشتہارات جاری کر دیے گئے ہیں، اور شہری دستک ایپ کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جن کی آخری تاریخ 26 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں