پی سی بی نے ملتان سلطانز کے فرنچائز حقوق کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔ بولی دہندگان کی پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔
ملتان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی نے ان تمام خواہشمند پارٹیوں کو مدعو کیا ہے جو ملتان کی ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بولی لگانا چاہتی ہیں۔
اشتہار کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق تکنیکی اعتبار سے کوالیفائیڈ بولی دہندگان اگلے مرحلے میں شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیموں کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کیا گیا ہے۔















