ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ‘ریٹائرڈ آؤٹ’ کا نیا رجحان متنازع بن گیا ہے، خاص طور پر محمد رضوان کا واقعہ نمایاں ہوا۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2026 کے دوران ‘ریٹائرڈ آؤٹ’ کا نیا رجحان متنازع بن گیا ہے، جس نے شائقین اور سابق کھلاڑیوں کے درمیان بحث چھیڑ دی ہے۔
یہ رجحان حالیہ دنوں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بگ بیش لیگ میچ میں پیش آنے والے واقعے سے نمایاں ہوا، جب کپتان وِل سدرلینڈ نے انہیں بیٹنگ کے دوران واپس بلا لیا۔ رضوان اس وقت 23 گیندوں پر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔
سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو کھیل کی توہین قرار دیا گیا، اور کئی مداحوں نے اسے ناقابلِ قبول سلوک کہا۔ وہیں، اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ رضوان جاری بگ بیش لیگ میں مشکلات کا شکار رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلوں سے ٹیم کو وقتی فائدہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ کھیل کی روح اور کھلاڑیوں کے اعتماد پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں۔















