پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد پر برقرار رہنے کی توقع

عالمی بینک نے مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ مالی سال 2026-27 میں یہ 3.4 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد پر برقرار رہنے کی توقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 3 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے، جو مالی سال 2026-27 میں بڑھ کر 3.4 فیصد ہو سکتی ہے۔ یہ بہتری زرعی پیداوار میں بحالی اور 2025 کے سیلاب کے بعد تعمیر نو کی سرگرمیوں کے باعث متوقع ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ درآمدی طلب میں اضافہ ہوگا اور ترسیلات زر میں بحالی کا عمل جاری رہے گا۔ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں امریکی ٹیرف میں اضافے سے برآمدات میں کمی آسکتی ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نجی شعبے کو فروغ دینے کے لیے گہرے ریگولیٹری اصلاحات سے معاشی نمو میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ درآمدی پابندیوں میں نرمی اور بینک قرضوں میں توسیع سے صنعتی شعبے میں بہتری آئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر اور سیاحت کی آمدن میں اضافے سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں بہتری آئی ہے۔ غذائی اشیا کی قیمتوں میں نرمی کے باعث مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم مالیاتی پالیسی اب بھی سخت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں