ایلون مسک کا ایران میں اسٹار لنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ایران میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کے ذریعے مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ کی بندش کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایلون مسک کا ایران میں اسٹار لنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ایران میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کے ذریعے مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ یہ اقدام ایران میں انٹرنیٹ کی بندش کے بعد کیا گیا ہے، جس نے معلومات کی رسائی کو مشکل بنا دیا تھا۔

اسپیس ایکس نے غیر فعال اسٹار لنک اکاؤنٹس کو فعال کر دیا ہے اور سبسکرپشن فیس معاف کر دی گئی ہے۔ ایرانی حکومت نے انٹرنیٹ کی روک تھام کے لیے جیمزر لگائے ہیں، مگر بیشتر علاقوں میں سروس بحال ہے۔

یہ فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد کیا گیا، جس میں ایران میں اسٹار لنک سروس کی فراہمی پر تبادلہ خیال ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں