ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سیاسی عدم استحکام اور تشدد کا الزام لگایا ہے، ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ ایران کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ٹرمپ ایران کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں۔ ان کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے نتیجے میں بے گناہ شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ ایران نے یہ خط یو این سیکرٹری جنرل کو بھی ارسال کیا تھا۔














