ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، بالائی علاقوں میں پارہ منفی

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، بالائی علاقوں میں پارہ منفی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ لہہ میں درجہ حرارت منفی 12، سکردو میں منفی 10، گوپس میں منفی 9، استور میں منفی 8، گلگت میں منفی 7، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی 6 جبکہ قلات میں منفی 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ مری میں درجہ حرارت منفی ایک، جبکہ کوئٹہ اور مظفر آباد میں صفر ڈگری رہا۔ اسلام آباد اور پشاور میں ایک ڈگری، جبکہ لاہور اور سکھر میں درجہ حرارت دو ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں