عمران خان سے ملاقات نا کروانے پربہنوں کا فیکٹری ناکے پر دھرنا ختم

عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر دھرنا ختم کر دیا، پولیس سے مذاکرات کے بعد علیمہ خان واپس روانہ ہوگئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی بہنوں کا فیکٹری ناکے پر دھرنا ختم

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر دھرنا ختم کر دیا ہے۔ پولیس سے مذاکرات کے بعد علیمہ خان اپنی دونوں بہنوں کے ساتھ واپس روانہ ہوگئیں۔

علیمہ خان اور ان کی بہنیں اپنی گاڑیوں میں واپس روانہ ہوئیں جبکہ دھرنے کے مقام سے کارکنان بھی اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

یہ دھرنا عمران خان سے ملاقات نہ کروائے جانے پر علیمہ خان نے 11 گھنٹے تک جاری رکھا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بھی دھرنے میں شامل تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں