لاہور میں 14 جنوری 2012ء کو انتقال کرنے والی ارفع کریم نے کم عمری میں آئی ٹی کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے چودہ برس بیت گئے ہیں۔ ارفع کریم نے کم عمری میں ہی آئی ٹی کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا تھا اور انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔
1995ء میں فیصل آباد کے گاؤں چک 2 جے بی رام دیوالی میں پیدا ہونے والی ارفع کریم نے 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچایا۔
مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس نے ارفع کریم کو 2005ء میں امریکا بلا کر ان سے ملاقات کی اور انہیں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
ارفع کریم نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سمیت کئی اعزازات حاصل کئے۔ 14 جنوری 2012ء کو وہ لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔
ان کی یاد میں پنجاب حکومت نے آئی ٹی ٹاور کو ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا۔














