ایبٹ آباد کے جنگلات میں آگ، ریسکیو آپریشن تاحال جاری

ایبٹ آباد میں ٹھنڈیانی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ عوام کو دور رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایبٹ آباد کے جنگلات میں آگ، ریسکیو آپریشن تاحال جاری

ایبٹ آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹھنڈیانی کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آگ تیزی سے پھیلتے ہوئے جنگلاتی علاقے تک پہنچ گئی ہے۔

ریسکیو اہلکار دشوار گزار راستوں اور شدید اندھیرے کے باوجود آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ مزید ٹیمیں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ عوام کو احتیاطی طور پر آگ کے مقام سے دور رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں