لاہور ہائیکورٹ کا ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر این سی سی آئی اے کو سخت نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر این سی سی آئی اے کو سخت نوٹس جاری کر دیا، ڈی جی کو 15 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم پر این سی سی آئی اے کو سخت نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو 15 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ ججز کے خلاف مہم چلانے والوں کی لسٹیں تیار کی جائیں اور انہیں دہشت گردی کے زمرے میں لایا جائے۔ عدالتی حکم کے مطابق اگر آئندہ کوئی ایسی پوسٹ نظر آئی تو اس کی ذمہ داری ڈی جی پر ہوگی۔

عدالت نے این سی سی آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ان کا ازخود اختیار ختم ہو گیا ہے اور اب تک ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل میاں داؤد نے مطالبہ کیا کہ ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

پنجاب حکومت کے نمائندے نے کہا کہ پنجاب حکومت ججز کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں اور اس کی مذمت کرتی ہے۔ وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں