کراچی میں ٹینکرز کے بجائے لائنوں سے پانی کی فراہمی کا آغاز

کراچی میں ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرکے لائنوں کے ذریعے پانی پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میئر مرتضیٰ وہاب نے متبادل نظام کی ہدایت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں ٹینکرز کے بجائے لائنوں سے پانی کی فراہمی کا آغاز

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل نظام تیار کریں تاکہ پانی لائنوں کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک پہنچ سکے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے تمام سات ہائیڈرنٹس کو بتدریج ختم کیا جائے اور شہریوں کو لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے حاصل ہونے والا ماہانہ 30 کروڑ روپے کا ریونیو ختم کیا جائے گا اور نئے کانٹریکٹس جاری نہیں ہوں گے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے متبادل دنوں میں ہر علاقے کو پانی فراہم کیا جائے گا، کیونکہ ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں اور شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں