لینووو کا انوکھا لیپ ٹاپ، صارف کی موجودگی کے مطابق حرکت کرے گا

لینووو نے لاس ویگاس میں ایک لیپ ٹاپ پیش کیا ہے جو صارف کی حرکت کے مطابق گھومتا ہے، جون 2026 میں فروخت کے لیے متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لینووو کا لیپ ٹاپ جو صارف کے ساتھ گھومتا ہے

لاس ویگاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لینووو نے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں ایک انوکھا کانسیپٹ لیپ ٹاپ پیش کیا ہے جو اپنے صارف کی حرکت کا تعاقب کرتا ہے۔

تھنک بک پلس جنریشن 7 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو اسکرین کو گھومنے کی صلاحیت دیتی ہے تاکہ صارف کی موجودگی کا تعاقب کیا جا سکے۔

یہ موٹرائزڈ اسکرین کیمرے کے ذریعے حرکات کو ٹریک کرتی ہے اور وائس کمانڈز پر بھی ردعمل ظاہر کرتی ہے۔

یہ لیپ ٹاپ ڈیڑھ کلو گرام سے کم وزن کا ہے اور اس میں انٹیل کور الٹرا سیریز 3 پراسیسر نصب ہے جبکہ 14 انچ کا ڈسپلے موجود ہے۔

یہ کانسیپٹ لیپ ٹاپ جون 2026 میں مارکیٹ میں دستیاب ہونے کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں