سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اسٹرائیک ریٹ ریکارڈ توڑ دیا

دمبولا میں سلمان علی آغا نے 12 گیندوں پر 45 رنز بناتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ توڑا

دمبولا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سلمان علی آغا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 12 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔

سلمان علی آغا کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، جس کے ساتھ انہوں نے 375.0 کا اسٹرائیک ریٹ حاصل کیا، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی کپتان کے لیے فل ممبر ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2021 میں سری لنکا کے خلاف 11 گیندوں پر 38 رنز بنائے تھے۔ سلمان کی یہ اننگز نہ صرف ان کی بیٹنگ مہارت بلکہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ایک مثبت اشارہ ہے۔

اگرچہ پاکستان یہ میچ ہار گیا، لیکن سلمان علی آغا کی جارحانہ قیادت نے ٹیم کو نیا حوصلہ دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں