ایران میں مظاہروں کے دوران امریکی اسلحہ برآمد، کشیدگی میں اضافہ

ایرانی انٹیلی جنس نے امریکی اسلحہ کی برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے جس سے ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں امریکی اسلحہ کی برآمدگی پر کشیدگی میں اضافہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران امریکی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایرانی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ یہ اسلحہ شرپسندوں نے گھروں میں چھپا رکھا تھا اور بیرون ملک سے ہدایات لے رہے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے پاس آڈیو ریکارڈنگز موجود ہیں، جن میں بیرون ملک سے دہشت گردوں کو فائرنگ کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ اس وقت بند کیا گیا جب یقین ہو گیا کہ ہدایات ملک سے باہر سے آ رہی ہیں۔

ایران نے امریکا اور اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مظاہروں کو پرتشدد بنانے کے لیے غیر ملکی ایجنٹس استعمال کر رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران سمیت مختلف شہروں میں مظاہروں کے دوران گاڑیاں اور عمارتیں نذر آتش کی گئیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کی فوجی دھمکیوں پر کہا کہ اگر امریکا فوجی آپشن آزمانا چاہتا ہے تو ایران تیار ہے، تاہم مذاکرات کو دانشمندانہ راستہ سمجھتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران میں جاری مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 800 سے زائد ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے بھی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں