ٹرمپ کا ایرانی مظاہرین کو پیغام؛ مدد راستے میں ہے

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کو پیغام دیا ہے کہ احتجاج جاری رکھو، مدد راستے میں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایرانی مظاہرین کو پیغام؛ مدد راستے میں ہے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری حکومت مخالف احتجاجات کے دوران ایرانی عوام کے نام براہِ راست پیغام جاری کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر کہا کہ ایران کے محب وطنوں، احتجاج جاری رکھو، ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو، مدد راستے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام محفوظ رکھو، انہیں جلد اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکراتی اجلاس منسوخ کر دیے گئے ہیں جب تک کہ ایرانی حکومت مظاہرین کا قتل عام بند نہیں کردیتی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین میں شامل شرپسندوں سے امریکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں