قطر نے خبردار کیا کہ امریکا ایران تصادم کے خطے پر سنگین اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی فوجی تصادم کے خطے پر سنگین اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کسی بھی قسم کی کشیدگی یا عسکری کارروائی کے نتائج خطے اور اس سے باہر کے لیے انتہائی تباہ کن ہوں گے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تصادم سے ہر ممکن طور پر گریز کرنا چاہئے۔
یاد رہے کہ ایران میں جاری مظاہروں پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کیخلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے جبکہ ایران نے کہا تھا کہ وہ مذاکرات اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں۔














