ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 میں سنگاپور سرفہرست، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہیں۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ایشیائی ممالک سر فہرست ہیں۔
سنگاپور پہلے نمبر پر ہے، جس کے شہری 192 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کے سفر کر سکتے ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا 188 ممالک کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیائی ممالک کی برتری ان کے سیاسی استحکام، مضبوط سفارتی تعلقات اور عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ یورپی ممالک بھی ٹاپ رینکنگ میں شامل ہیں، جیسے ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ جو مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے پانچویں نمبر پر آ کر 20 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی پیش رفت حاصل کی ہے، جبکہ برطانیہ اور امریکا کی ساکھ میں کمی آئی ہے۔
پاکستان یمن کے ساتھ 98 ویں نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر 101 ہے، جو سب سے کمزور ترین پاسپورٹ ہے۔














