ایران میں حکومت نے اسٹار لنک انٹرنیٹ پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا کیونکہ مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ بندش کے بعد اسٹار لنک استعمال کیا جا رہا تھا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران حکومت نے انٹرنیٹ بندش کے بعد اسٹار لنک سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس پر بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ایرانی حکومت نے حالیہ ہفتے میں ملک میں زیادہ تر انٹرنیٹ کنکشن بند کر دیے جبکہ فون کالز اور ٹیکسٹ میسجز کو بھی محدود کر دیا۔ انٹرنیٹ کی بلا تعطل رسائی صرف حکومت اور اس کے حامیوں کو حاصل ہے۔
امریکی این جی او نیٹ فریڈم پاینیرز کے شریک بانی مہدی یحییٰ نیجاد نے بتایا کہ ایرانی حکومت کی مداخلت سے اسٹار لنک کی رفتار متاثر ہوئی ہے مگر سروس مکمل بند نہیں ہوئی۔ ایران میں اسٹار لنک ٹرمینلز غیر قانونی ہیں اور انہیں خفیہ طور پر لایا جاتا ہے۔
تہران میں ایک صارف نے اسٹار لنک کے ذریعے احتجاجی ویڈیوز بیرون ملک بھیجیں، ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ صارفین اسٹار لنک کا تذکرہ نہیں کرتے کیونکہ حکومت ان کی تلاش میں ہے۔
یاد رہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں 490 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور امریکی صدر نے ایرانی حکومت کو مظاہرین کے قتل پر سخت وارننگ دی ہے۔














