اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر سینیٹ کمیٹی کا سخت نوٹس

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر سینیٹ کمیٹی کی تشویش، چیئرمین سی ڈی اے طلب۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شمالی وزیرستان میں پولیو کا کیس، 2025 میں تعداد 31 ہو گئی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کی چیئرپرسن شیری رحمان نے اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو 22 جنوری کو طلب کیا اور واضح کیا کہ اسلام آباد سے سبزہ ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

شیری رحمان نے دارالحکومت کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے مستقبل میں درختوں کی کٹائی روکنے کے لیے سخت قوانین بنانے کا اعلان کیا ہے تاکہ شہر کا سبز تشخص برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر بحث ہوئی، جہاں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لئے کچھ درخت کاٹنا ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولن الرجی کا سبب بننے والے درختوں کی کٹائی شہریوں کی صحت کے لئے ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں