ایپل نے 2025 میں سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے کا اعزاز حاصل کیا، عالمی مارکیٹ شیئر 20 فیصد رہا۔
نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل نے 2025 میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایپل نے 2011 سے 2024 تک مسلسل سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کاؤنٹر پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایپل کا عالمی مارکیٹ شیئر 20 فیصد رہا۔ ایپل کے فونز کی فروخت میں 2024 کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ آئی فون 16 اور آئی فون 17 سیریز کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سام سنگ 19 فیصد شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ شیاؤمی 13 فیصد شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ ویوو اور اوپو بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے دوران اسمارٹ فونز خریدنے والے اب انہیں اپ گریڈ کر رہے ہیں، جبکہ 35 کروڑ سے زائد پرانے آئی فونز 2023 سے 2025 کے دوران فروخت ہوئے۔















