ایران میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی واپسی جاری، 100 سے زائد طلبہ گوادر پہنچ گئے۔
گوادر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق 100 سے زائد طلبہ اور طالبات ایران کے مختلف تعلیمی اداروں سے گوادر پہنچ گئے ہیں۔
ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث طلبہ کی واپسی میں تیزی لائی گئی ہے۔ پاکستانی حکام نے ان کی حفاظت اور واپسی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
ایران سے واپس آنے والوں میں سیاح خاندان بھی شامل ہیں جو حالیہ کشیدگی کے باعث وطن واپس لوٹے ہیں۔














