ملک میں شہباز شریف سے زیادہ ونڈر بوائے کوئی نہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ شہباز شریف ملک کے ونڈر بوائے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں حالیہ واقعے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کوئی دراڑ نہیں آئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب اسمبلی اسپیکر کا شہباز شریف کو ونڈر بوائے قرار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں شہباز شریف سے زیادہ ونڈر بوائے کوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حالیہ واقعے کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان کوئی دراڑ پیدا نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی پنجاب اسمبلی آمد کے وقت وہ موجود ہوتے تو انہیں گلدستہ پیش کرتے۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے دورے کے انتظامات بات چیت کے بعد طے کیے گئے تھے، اور ان کی کمٹمنٹ پوری کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اپنے ساتھ آنے والے افراد کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ پنجاب اسمبلی میں پیش آئے واقعے کو ملک بھر کے لوگوں نے ٹی وی کیمروں کے ذریعے دیکھا۔

دیگر متعلقہ خبریں