پنجاب کی کاوشوں سے کینو اور آلو کی برآمدات میں آسانی

وزیراعلیٰ پنجاب کی کوششوں سے وفاق نے کینو اور آلو کی برآمدات کے لیے متبادل راستے فراہم کیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب کی کاوشوں سے کینو اور آلو کی برآمدات میں آسانی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے وفاق نے کینو اور آلو کی متبادل راستوں سے برآمدات کی اجازت دے دی۔ پنجاب حکومت نے وفاق سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی استدعا کی۔ آلو اور کینو کی برآمدات کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش اور اخراجات میں کمی کی اپیل کی گئی۔

پنجاب حکومت نے زرمبادلہ کے حصول کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔ صوبہ پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی پیداوار کا 95 فیصد فراہم کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کاشتکاروں کی محنت ضائع نہیں ہونے دیں گے اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے وزیراعظم سے رابطے میں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں