پیپلز پارٹی کا 8 فروری کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی، احتجاج پرامن ہوگا اور عوام رول آف لاء کے لیے نکلیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بیرسٹر گوہر کا 8 فروری کو پر امن احتجاجی ہڑتال کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی، یہ احتجاج پرامن اور مہذب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام رول آف لاء اور اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں گے۔

داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ٹی ٹی پی کو دہشتگرد جماعت سمجھتے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ادارے جس جماعت کو دہشتگرد سمجھتے ہیں، ہم بھی انہیں یہی سمجھتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فروری 2025 سے پارٹی قیادت کی بانی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے سندھ حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے دوران رویہ بدل گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن اعتماد سازی کی جانب اہم قدم ہوگا جبکہ 8 فروری کو عوام اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں