ایس ای سی پی نے عوام کو غیرقانونی آن لائن سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام کو غیرقانونی آن لائن سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے بچنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔
ایس ای سی پی نے ہِل ہاؤس کیپیٹل، ہِل ہاؤس انویسٹمنٹ، اور ایس 169 وارٹن کو غیرمجاز قرار دے دیا ہے، جو عوام کو جھوٹے اور غیرمعمولی منافع کے دلکش وعدوں کے ذریعے گمراہ کر رہے ہیں۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ان غیرقانونی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کیا جا چکا ہے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔
ایس ای سی پی نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سرمایہ کاری کے لئے صرف لائسنس یافتہ بروکرز اور منظور شدہ پلیٹ فارمز کا انتخاب کریں اور کسی بھی جعلی یا غیرقانونی سرمایہ کاری اسکیم سے دور رہیں۔















