راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گیس لیکیج سے 3 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک خاتون کی حالت شدید تشویشناک ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق، ریسکیو ٹیمیں 2 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بے ہوش خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اموات بظاہر گیس بھرنے سے ہوئیں، تاہم حتمی صورتحال فرانزک ماہرین اور پولیس رپورٹ کے بعد واضح ہو گی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں بھی گیس لیکیج کے باعث 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جس سے تین مکان مکمل تباہ ہو گئے۔















